چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز آنے والے وقت میں صدر کے عہدے کے لئے انتخابات کرانے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے جا رہی ہے۔ اس کے لئے انتظامیہ سے باضابطہ اجازت نامہ بھی لیا جائے گا۔ اگرچہ چیمبر نے گزشتہ برس ہی انتخابات کی تاریخ مقرر کی تھی لیکن 5 اگست کے بعد پیدا شدہ صورتحال اور کورونا وبا کی وجہ سے ممکن نہیں ہو پایا۔
کے سی سی آئی کے صدر کی مدت کار ختم ہو رہی ہے ان باتوں کا اظہار چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر شیخ عاشق نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا چیمبر جمہوری طریقے سے کام کر رہا ہے تاکہ تجارت پیشہ لوگوں کے مسائل و مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔ چیمبر نے ہمیشہ سے ہی تاجر برداری اور حکومت کے درمیاں ایک پل کا کام کیا اور آگے بھی کرتا رہے گا۔
چیمبر کے موجودہ صدر شیخ عاشق کی مدت کار اگلے ماہ ختم ہونے والی ہے۔ نئے صدرارتی انتخابات منعقد کروانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال کے بیچ وہ ابھی تک کوئی بھی میٹنگ نہیں کر پائے ہیں۔ لیکن چیمبر کے تمام عہدیداران اور الیکشن کمیٹی کےممبران ورچیولی جڑے رہے ہیں۔ اب آئندہ وقت میں انتخابات کے تعلق سے بھی کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سرینگر: کانگریس رہنما غلام احمد میر کی پریس کانفرنس
انہوں نے کہا چیمبر میں منتخب صدر کی مدت کار دو سال ہوتی ہے، تاہم کسی ایمرجنسی کی صورتحال میں صدر کی مدت میں توسیع کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب انتخابات منعقد کرنے کے حوالے سے کچھ وقت میں ہی چیمبر کی جانب سے ایک اہم میٹنگ عمل میں لائی جا رہی ہے، جس میں تمام ایس او پیز کا پاس ولحاظ رکھا جائے گا، وہیں انتظامیہ سے بھی مٹینگ کو منعقد کرنے کے لئے باضابطہ اجازت مانگی جائے گی۔ شیخ عاشق نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ انتظامیہ اجازت دے گی۔
شیخ عاشق نے کہا کہ انتخابات کے بعد جو بھی چیمبر کی صدراراتی کرسی پر بھیٹے گا۔ اس کی زمہ داریاں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں، کیونکہ وادی کشمیر کی معیشت اس وقت انتہائی ابتر صورتحال سے گزر رہی ہے، جس کو پٹری پر لانے کے لئے چیمبر آف کامرس کا اہم رول بنتا ہے۔ ان چھوٹے اور درمیانہ درجے کے کاروباریوں کو ہر سطح پر مدد اور تعاون کی ضرورت ہے جو گزشتہ ایک برس سے اپنے کاروبار کو بحال نہیں کر پا رہے ہیں۔
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر نے کسی کا نام لئے بغیر کہا 'یہاں کی کئی تاجر انجمنیں ایسی بھی ہیں جن میں کئی برسوں سے نئے صدر کے عہدے کے لیے انتخابات ہی عمل میں نہیں لائے گئے ہیں، جس کے باعث کئی انجمنوں کے اعلی عہدیداران اپنی صدر کی کرسی چھوڑ نہیں رہے ہیں جو غیر جمہوری ہیں۔'
انہوں نے زور دیا اگر کوئی تجارتی برادری کے مسائل و مشکلات کے ابھارنے میں صدق دلی اور صیحی معنوں میں کرنے کا جذبہ رکھتے ہوں انہیں آگے آنے کا موقعہ دیا جانا چاییے۔