ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے چیرمین شاہد اقبال چودھری نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خاص بات چیت میں کہا کہ رواں ماہ کی یکم تاریخ سے بندشوں اور پابندیوں میں نرمی دئیے جانے سے انتظامیہ اس بات کا اندازہ لگا رہی ہے کہ 8جون کے بعد رعائتیں دئیے جانے کے لیے کس طرح کا لائحہ عمل اختیار کیا جاسک، ۔تاکہ روزمرہ کاموں کے ساتھ ساتھ لوگ عالمی وبا کووڈ 19 سے بھی بچ سکے ۔
ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری ڈپٹی کمشنر سرینگر نے کہا کہ انتظامیہ نے ٹیسٹنگ کی سہولیات کو بڑھایا ہے، جس کے چلتے تشخصی عمل میں سرعت لانے کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر خاص کروادی کشمیر میں کروناوائرس کے متاثرین کی تعداد میں بھی آئے روز اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ قرنطینہ مراکز میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے پوچھے گیے ایک سوال کے جواب میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے چیرمیںن شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ ان قرنطینہ مراکز میں کھانے پینے اور صفائی ستھرائی کے تعلق سے جو بھی سہولیات فراہم کی جارہی ہے وہ ملک کی باقی ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں سے کہیں زیادہ بہتر اور معیاری ہے ۔ انہوں نے کہا جن ہوٹلوں، سرکاری عمارات یا دیگر سرکاری انسٹی ٹیوٹز میں قرنطینہ مراکز قائم گئے ہیں وہاں نوین طرز پر غسل خانے اور دیگر قسم کی سہولیات موجود ہیں ۔
تاہم انہوں نے کہا اگر اس کے باوجود بھی کسی مرکز میں کھانے پینے یا صفائی ستھرائی کے حوالے سے کسی قسم کی کمی پائی جارہی ہے تو اس کا ازالہ بھی بہت جلد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کروناوائرس سے بڑھتے مریضوں کی تعداد اور آنے والے وقت کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر انتظامیہ نے مزید قرنطینہ مراکز قائم کئے ہیں اور کئی نئے قرنطینہ مراکز پر کام چل رہا تاکہ کووڈ 19 کی ہنگامی صورتحال سے بر وقت نمٹا جاسکے۔جس کے کے لیے ہمارے انجئینر صاحبان بھی شاباشی کے حقدار ہیں ۔
بات چیت کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے کہا کروناوائرس کی اس وبائی بیماری کی زد میں صف اول کے سپائی نہ صرف ڈاکٹرز یا نیم طبی عملہ میں آگیا بلکہ انتظامیہ کے کئی اعلی افسران بھی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔لیکن یہ بات اب عیاں ہے کروناوائرس سے لڑتے لڑتے اس طرح کے متاثرین بھی اب ہمیں دیکھنے کو ملے گے۔
شاہد اقبال چودھری نے کہا اگچہ انتظامیہ کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے البتہ انہوں نے عوام سے تاکید کی وہ روزمرہ معمولات انجام دیتے وقت کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاط سے کام لیں ۔انتظامیہ اور طبی ماہرین کے وضح کئے گئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا رہ کر نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان بھی بچائیے۔
وہیں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے چیرمین اور ڈپٹی کمشنر سرینگر نے لوگوں پر زور دیا کہ رہنماخطوط پر سختی کے ساتھ عمل پیرا ہوکر انتظامیہ کو اپنا تعاون پیش کریں ۔بازاروں ،دوکانوں ،بینکوں ،اے ٹی ایمز اور دیگر جگہوں پر بھیڑ بھاڑ سے اجتناب کریں ۔سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے ماسک پہنے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلے۔ تبھی جاکے اس وبائی بیماری کو مزید پھیلانے سے روکاجا سکتا ہے۔