وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ درج ہونے سے لوگ ٹھٹھرتی سردیوں سے جوجھ رہے ہیں۔Intense cold wave across Kashmir
شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کو مسلسل وادی کی سرد ترین جگہ رہنے کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے جہاں جمعرات و جمعے کی درمیانی شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔Gulmarg coldest at minus 10.5 degrees Celsius
ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں 16 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ اس دوران وادی میں دن کے درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوسکتی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت میں گرواٹ ہی درج ہونے کا امکان ہے۔Intense cold wave across Kashmir
گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ Weather in Srinagar Update
سری نگر میں 18 دسمبر کو سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔Intense cold wave across Kashmir
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس جو سائبریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 23.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 19.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دریں اثنا وادی میں جمعے کو موسم نہ صرف دن بھر خشک رہا بلکہ ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے جو ٹھٹھرتی سردیوں اور بھاری برف باری کے لئے اپنا منفرد مقام رکھتا ہے۔ Intense cold wave across Kashmir
چلہ کلان کی حکومت 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوگی اور اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوگا گرچہ اس کی حکومت کے دوران بھی بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم سردی کی شدت میں بتدریج کمی ہی واقع ہوگی۔