اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کووڈ کی نئی لہر کے پیش ںظر مسافروں کے لیے ہدایات

شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ کورونا وائرس میں مثبت پائے جانے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور منفی پائے جانے والے افراد کو ہی وادی میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی-

covid
covid

By

Published : Feb 21, 2021, 9:33 PM IST

Updated : Feb 22, 2021, 5:52 PM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور اس وبا کی نئی لہر کے خدشات کے پیش نظر کشمیر صوبے میں انتظامیہ نے وادی کے اندر داخل ہونے والے مسافروں کو سرینگر ہوائی اڈے پر لازمی کووڈ-19 کی جانچ کرانے کی ہدایت دی ہے۔

کشمیر کے انچارج صوبائی کمشنر شاہد اقبال چودھری نے ہدایت دی ہے کہ سرینگر ہوائی اڈے پر مزید ٹیسٹنگ سہولیات دستیاب رکھی جائیں تاکہ مسافروں کو دقت کا سامنا نہ ہو۔

شاہد اقبال چودھری نے اس ضمن میں انتظامیہ کے اعلی اور متعلقہ افسران سے میٹنگ منعقد کی جس میں ان کو ہدایت دی گئی کہ وادی میں داخل ہونے والے ہر مسافر کو ضروری کووڈ جانچ کی جائے تاکہ نئی وبا کے لہر کے خدشات کے پیش نظر شہریوں کو محفوظ رکھا جائے-

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس میں مثبت پائے جانے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور منفی پائے جانے والے افراد کو ہی وادی میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی-

یہ بھی پڑھیے
کشتواڑ میں سڑک حادثہ، ایک ہی کنبے کے تین افراد ہلاک

Last Updated : Feb 22, 2021, 5:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details