اردو

urdu

By

Published : Oct 25, 2020, 8:01 PM IST

ETV Bharat / state

جموں اور سری نگر میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب 15 نومبر سے شروع

صارفین اسمارٹ میٹروں کو اسی انداز میں ری چارج کرسکتے ہیں جیسے موبائل فون ری چارج ہوتے ہیں۔ اس طرح دستی میٹر ریڈنگ اور کاغذی بلوں کی تقسیم کی ضرورت کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

جموں اور سری نگر میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب 15 نومبر سے شروع
جموں اور سری نگر میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب 15 نومبر سے شروع

جموں و کشمیر کے پرنسپل سکریٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ روہت کنسل نے آج مرکزی تعاون شدہ اسکیموں اور سمارٹ میٹرز کی تنصیب کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس طلب کیا۔

میٹنگ کے دوران پروجیکٹ کو نافذ کرنے والی ایجنسی (پی آئی اے)، آر ای سی پی ڈی سی ایل نے بتایا کہ سری نگر اور جموں کے شہروں میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا آغاز 15 نومبر 2020 سے کیا جائے گا اور پہلے مرحلے میں 20 ہزار میٹر لگائے جائیں گے اور یہ عمل مرحلہ وار جاری رہے گا۔

پرنسپل سکریٹری نے پی آئی اے، آر ای سی پی ڈی سی ایل سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اس میں مزید تاخیر نہ ہو اور متعدد مرکزی تعاون سے چلنے والی اسکیموں کے تحت دیگر شہری اور دیہی علاقوں میں پیمائش (میٹر تنصیب) کے عمل کو بھی تیزی سے نافذ کیا جائے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ صارفین اسمارٹ میٹروں کو اسی انداز میں ری چارج کرسکتے ہیں جیسے موبائل فون ری چارج ہوتے ہیں۔ اس طرح دستی میٹر ریڈنگ اور کاغذی بلوں کی تقسیم کی ضرورت کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

میٹر کو سری نگر کے ڈیٹا سنٹر اور جموں کے ڈیٹا ریکوری سنٹر میں دور سے پڑھا جائے گا جس سے محکمہ کے کام کاج میں شفافیت آئے گی اور پاور سپلائی میں بھی توازن پیدا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details