سرینگر:جموں اور کشمیر پولیس نے بدھ کے روز کہا کہ کشمیری صحافی شاہد تانترے کی جانب سے "کارواں " نام کی میگزین میں لکھے گئے ایک مضمون "فالس فلیگس" سے سرینگر کی کئی سرکردہ شخصیات نے جان کو خطرہ بتایا ہے۔ Inquiry Against Caravan Reporter Shahid Tantry
Inquiry Against Caravan Reporter: اہم شخصیات کی شکایات کے بعد صحافی کے خلاف انکوائری شروع
سرینگر پولیس کے سینیئر سپرنڈنٹ راکیش بلوال نے بتایا کہ "سرینگر کی کئی سرکردہ شخصیات نے " کارواں میگزین" کے رپورٹر شاہد تانترے اور ان کے مضمون ’’فالس فلیگس‘‘ کے خلاف شکایات درج کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکردہ شخصیات نے اس کی وجہ سے اپنی جان کو خطرہ بتایا ہے۔Inquiry Against Caravan Reporter
اہم شخصیات کی شکایات کے بعد صحافی کے خلاف انکوائری شروع
مزید پڑھیں:
قابل ذکر ہے کہ آج دوپہر میگزین کی جانب سے ٹویٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ ان کے ادارے کے ساتھ وابستہ کشمیری صحافی شاہد تانترے اور ان کے اہل خانہ کو جموں اور کشمیر پولیس کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ میگزین کا دعوی ہے کہ "یہ سب کچھ اس لیے کیا جا رہا ہے کہ تانترے نے آزادی صحافت پر کریک ڈاؤن اور وادی میں قوم پرستوں کے مظاہروں میں فوج کے مبینہ کردار پر خبر کی تھی۔