اردو

urdu

ETV Bharat / state

Traditional Handicrafts In Kashmir کشمیر میں روایتی دستکاریوں کو فروغ دینے کا اقدام

کشمیر میں روایتی دستکاریوں کو فروغ دینے کے اقدام کے تحت جموں وکشمیر حکومت نے 21 مزید دستکاریوں کو "نوٹیفائیڈ ہینڈی کرافٹس" کے تحت نامزد کیا ہے۔

By

Published : Jul 8, 2023, 12:51 PM IST

کشمیر میں روایتی دستکاریوں کو فروغ دینے کا اقدام
کشمیر میں روایتی دستکاریوں کو فروغ دینے کا اقدام

سرینگر: جموں وکشمیر حکومت نے 21 مزید دستکاریوں کو "نوٹیفائیڈ ہینڈی کرافٹس" کے تحت نامزد کیا ہے تاکہ روایتی ہنر کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے اور اس اقدام کے ذریعہ ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ کشمیر کے دستکاریوں کی یہ دیرنیہ مانگ رہی تھی۔ ان کاریگروں کو رجسٹر کرنے سے ان کے ہنر اور مہارت کو دستاویزی شکل دی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ان کی تکنیک اور دستکاری کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ رکھا جا سکے۔

اس کے علاوہ دستکاروں کو مختلف سرکاری امدادی پروگرام تک رسائی حاصل کرنے سے حقیقی دستکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا جبکہ اس طرح کے اقدام سے وہ دستکار کریڈٹ اسکیم، کارخانہ دار اسکیم، کوآپریٹو ایکٹ کے تحت امداد اسکیم اور ان کے بچوں کے لیے تعلیمی فوائد سے بھی مستفید ہوں گے۔ مذکورہ دستکاریوں کی نامزدگی متعلقہ محکمے کو اس قابل بنائے گا کہ ترک کی گئی دستکاری کو ضائع ہونے سے بچا سکیں۔

اس کے علاوہ مزکورہ دستکاروں کو بھی دوسرے رجسٹر کاریگروں کے برابر اجرت دی جائے گی تاکہ کاریگروں کے لئے اپنی مصنوعات کی نمائش، تجارتی میلوں اور محکمہ کی طرف سے منعقد ہونے والی ثقافتی تقریبات میں شرکت کے ذریعے مارکیٹنگ کے راستے کھل جائیں گے۔ واضح رہے کہ ان دستکاریوں کا نوٹیفیکیشن ایسے وقت میں عمل میں لایا گیا جب ہینڈی کرافٹ ہینڈلوم محکمہ کشمیر کے تمام دستکاری مصنوعات کو جی آئی مارک کے دائرے میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Handicrafts Organised Awareness Camp: دستکاروں کے لیے بیداری کیمپ منعقد

ABOUT THE AUTHOR

...view details