اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے پیرا سائیکلنگ ریس - سرینگر میں پیرا سائیکلنگ ریس

بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے آدتیہ مہتا فاونڈیشن کے تعاون سے سرینگر میں پیرا سائیکلنگ ریس کا انعقاد کیا گیا، ڈی جی بی ایس ایف راکیش استھانہ نے ہری جھنڈی دکھا کر ریس کا آغاز کیا، جو کہ سرینگر کے مشہور مغل باغ نشاط سے کنیا کماری تک جائی گی۔

infinity ride 2020 bsf is organizing a para cycling race from srinagar
سرینگر: بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے پیرا سائیکلنگ ریس کا انعقاد

By

Published : Nov 19, 2020, 5:48 PM IST

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آج بارڈر سکیورٹی فورسز نے آدتیہ مہتا فاونڈیشن کے تعاون سے پیرا سائیکلنگ ریس کا انعقاد کیا، جو سرینگر کے مشہور مغل باغ نشاط سے کنیا کماری تک جائی گی۔

سرینگر: بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے پیرا سائیکلنگ ریس کا انعقاد

پیرا سائیکلنگ ریس میں ان معذور افراد نے شرکت کی جنھوں نے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے جس کے کسی بھی حصے کو کھودیے تھے، انھیں کی حوصلہ افزائی کے لیے اس ریس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ریس تقریب میں ڈی جی بی ایس ایف راکیش استھانہ بطور مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور انھوں نے ہی ہری جھنڈی دکھا کر ریس کا آغاز کیا۔

ڈی جی راکیش استھانہ نے کہا کہ بارڈر سکیورٹی فورسز کا ہمیشہ سے ہی یہی مقصد رہا ہے کہ وہ معزور لوگوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کے لیے آگے رہے، جبکہ ہم یہ ریس گزشتہ کئی برسوں سے منعقد کر رہے ہیں، اس ضمن میں اس برس ہم اس ریس کا انعقاد کشمیر کے ڈل جھیل سے کیا ہے جو کنیا کماری تک جائے گی۔

پیرا سائیکلسٹ نے کہا کہ کشمیر میں پیرا سائیکلنگ ریس کا انعقاد ہونا ایک خوش آئند قدم ہے، جس سے یہاں کے معذور نوجوانوں کو بھی ہمت اور حوصلہ ملے گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details