وادی کے سب سے بڑے زچہ و بچہ اسپتال سرینگر Lal Ded Hospital Srinagar میں دو پرائیویٹ خاتون سکیورٹی گارڈز کو مبینہ طور پر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق مذکورہ سکیورٹی گارڈز کے خلاف راج باغ پولیس اسٹیشن میں حال ہی میں ایف آئی آر زیر نمبر 01/02 انڈر سیکشن 304 IPC درج کی گئی تھی۔ پولیس نے ان سکیورٹی اہلکاروں کی گرفتاری آج عمل میں لائی ہے۔
دراصل لل دید اسپتال میں 3 جنوری کی شب اسپتال کے دو پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز Security Guards In L.D Hospital نے صرف 2 سو روپے نہ دینے پر نوزائد بچے کو انتہائی نگہداشت وارڈ یعنی آئی سی یو میں داخل ہونے نہیں دیا تھا جس کے نتیجے میں دس منٹ کی دیری کی وجہ سے بچے کی موت واقع ہوئی۔
اس واقعہ کو لے کر اسپتال کے احاطے میں تیمار داروں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کے بعد لل دید اسپتال کے میڈکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مظفر Dr. Muzaffar,Medical Superintendent L.D Hospital نے دونوں پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز کو موقع پر ہی برخواست کیا۔ وہیں معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔
واضح رہے کہ سرحدی ضلع کپواڑہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کو 2 جنوری یعنی اتوار کی شام ضلع اسپتال کپواڑہ سے لل دید ہستپال ریفر کیا گیا تھا اور رات کے 12 بجے حاملہ خاتون نے ایک تندرست بچے کو جنم دیا۔
Infant Death Case in Lal Ded Hospital: رشوت لینے کے مبینہ الزام میں دو خاتون سکیورٹی گارڈ گرفتار - خاتون سکیورٹی گارڈز لل دید ہسپتال
لل دید اسپتال Lal Ded Hospital انتظامیہ کے مطابق خاتون سکیورٹی گارڈز کے خلاف راج باغ پولیس اسٹیشن میں حال ہی میں ایف آئی آر زیر نمبر 01/02 انڈر سیکشن 304 IPC درج کی گئی تھی، جس کے بعد انہیں پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
تاہم ڈاکٹروں نے نوزائد بچے کو فوراً آئی سی یو میں منتقل کرنے کی صلاح دی، لیکن آئی سی یو کے باہر موجود خاتون سکیورٹی گارڈز Female security Guards L.D Hospital نے بچہ کو گود لیے والد کو آئی سی یو کے باہر روکا اور ایک ہزار روپے مٹھائی دینے کا تقاضہ کیا گیا۔
- مزید پڑھیں:Lal Ded Infant Death Case: لل دید ہسپتال میں سیکورٹی گارڈز کی وجہ سے بچے کی موت، ملزمین معطل
اگرچہ بچے کے والد نے 8 سو روپے انہیں مٹھائی کے طور پر دیئے لیکن مذکورہ سکیورٹی گارڈز نے 2 سو روپے نہ ملنے پر بچے کے والد کو آئی سی یو کے باہر دس منٹ تک روکے رکھا، جس کے نتیجے میں بچے کی موت واقع Infant Death Case in Lal Ded Hospital ہوئی۔