سرینگر:جموں کشمیر کے زرعی شعبے میں اسرائیل اپنی ٹیکنالوجی کے ذریعے سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ اسرائیل جموں اور کشمیر میں زرعی شعبے میں دو سینٹر آف اکسیلنسCentre's of) Excellence) قائم کرنے جا رہا ہے جس ضمن میں اسرائیل کے عہدیداروں نے جموں کشمیر کے زرعی محکمے کے عہدیداروں کے ساتھ گفتگو کی ہے۔ Israel to Invest in JK Agriculture Sector
یہ سینٹرز اسرائیل اور بھارت کے مابین انڈو اسرائیل ایگریکلچر پروجیکٹ کے تحت کھولے جائیں گے۔ جموں کشمیر کے زرعی محکمہ کے ایک عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کو نام مخفی رکھنے کے شرط پر بتایا کہ گزشتہ ہفتے اسرائیل سفارتخانہ کے ایگریکلچر اٹیچی یائیر اشل نے محکمہ کے عہدیداروں بشمول ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ زراعت اتل ڈلو، ڈائریکٹر زراعت جموں کشمیر کے کے شرما، اقبال چودھری اور دیگر افسران کے ساتھ جموں میں ملاقات کی۔ Indo Israel Agriculture Project Reaches Kashmir