سرینگر: چنار وار میموریل، بی بی کینٹ، سرینگر میں ایک پر وقار تقریب کے دوران فوج نے ’’آرمی کینائن واریئر زوم‘‘ کو خراج پیش کیا۔ ’زوم‘ 10 اکتوبر 2022 کو ضلع اننت ناگ کے ٹینگپاوا میں پیش آئے تصادم کے دوران شدید زخمی ہو گیا۔ فوج کے تربیت یافتہ کتے ’زوم‘ کو آرمی بیس کیمپ اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہو گیا۔ Indian Army Pays Homage to Elite Assault Dog
Army Pays Homage to Assault Dog: فوج نے کیا 'زوم' کو خراج پیش - جی او سی چنار کور
بارہمولہ میں فوج کا تربیت یافہ سنیفر ڈاگ انکائونٹر کے دوران ہلاک ہونے کے چند ماہ بعد ہی بھارتی فوج 'زوم' نامی ایک اور 'کینائن واریئر' سے محروم ہو گئی۔ Wreath Laying Ceremony of Army Dog
کینائن واریئر ’زوم‘ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران چنار کور کے لیفٹیننٹ جنرل اے ڈی ایس اوجلا، جی او سی چنار کور نے ’بہادر سپاہی‘ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فوجی بیان کے مطابق ’’10 اکتوبر کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آپریشن کے دوران ’زوم‘ نے دہشت گردوں کے صحیح مقام کی نشاندہی کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ تاہم اس عمل میں نڈر کینائن کو 02 گولیاں لگیں اور اس کے باوجود ’زوم‘ نے دوسرے چھپے ہوئے دہشت گرد کو ڈھونڈ نکالا اور ٹارگٹ ایریا سے واپس لوٹا اور خون کی شدید کمی کے باعث بے ہوش ہوگیا۔‘‘ Elite Assault Dog Zoom
یاد رہے کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دو ماہ قبل ایک انکائونٹر کے دوران اسی طرح فوج کا تربیت یافتہ سنیفر کتا زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہو گیا تھا۔ چند ماہ کے اندر ہی فوج ’زوم‘ نامی ایک اور تربیت یافتہ کتے سے محروم ہو گئی۔