سرینگر:انڈیا پوسٹ جلد ہی سرینگر، جموں اور لہیہ میں پارسل پیکیجنگ سروس شروع کرنے جا رہا ہے۔ اس بات کی جانکاری جموں وکشمیر کے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل نے پیر کے روز سرینگر میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ ’عالمی ڈاک ہفتے‘ کے دوران انڈیا پوسٹ جموں وکشمیر میں مختلف خدمات اور اقدامات شروع کرے گا۔ وہیں لوگوں کی سہولیت کے لئے جلد ہی جی پی او سرینگر، جموں اور لہیہ میں بھی پارسل پیکیجنگ (کوریئر) سروس شروع کی جا رہی ہے۔India Post Courier Service in JK
جنرل پوسٹ ماسٹر نے مزید کہا کہ ’’ہم موبائل پارسل بکنگ سروس بھی شروع کرنے جا رہے ہیں جو کہ ایک نئی سروس ہوگی۔ جس میں پوسٹ ماسٹرز دکانوں، ورکشاپس اور دیگر مقامات پر جا کر موقع پر ہی پارسل بک کریں گے۔ یہ ہماری کوشش ہے کہ ڈاک خدمات کو لوگوں کی دہلیز تک پہنچایا جا سکے۔‘‘Courier Service by India Post in Jammu and kashmir