نئی دہلی: پاکستان اور چین کی شدید مخالفت کے باوجود بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس کے مقام کا اعلان کردیا گیا ہے۔ درحقیقت پاکستان نے یہ مسئلہ اپنے G20 اتحادیوں جیسے سعودی عرب کے ساتھ اٹھایا تھا۔ پاکستان نے جی 20 میں اپنے اتحادیوں سعودی عرب، ترکی اور چین سے سری نگر میں ہونے والے جی 20 اجلاس کو روکنے کے لیے پیروی کی تھی۔ گذشتہ ماہ چین نے اروناچل پردیش میں منعقد ہوئے جی ٹوئنٹی اجلاس پر اعتراض کیا تھا۔
گزشتہ جمعہ کو بھارت نے اپنے جی ٹوئنٹی اجلاس کا کلینڈر اپ ڈیٹ کیا جس میں 22 تا 24 مئی کے درمیان جموں و کشمیر کے سرینگر میں سیاحت پر جی 20 ورکنگ گروپ کے اجلاس کا شیڈول جاری کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چین ممکنہ طور پر اروناچل پردیش کے اجلاس کی طرح سرینگر اجلاس میں بھی غیر حاضر رہ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ روناچل پردیش کی طرح سرینگر میں جی ٹوئنٹی اجلاس سے متعلق کبھی کوئی شک نہیں تھا ۔