سرینگر:جموں و کشمیر میں بھی 76 واں یوم آزادی کا جشن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس حوالے سے سب سے بڑی تقریب گرمائی دارالحکومت سرینگر کے شیر کشمر کرکٹ اسٹڈیم میں منعقد ہوئی جہاں لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی جس میں پولیس، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی اور دیگر نیم فوجی دستوں، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور این سی سی کیڈیٹوں کے علاوہ اسکولی بچوں نے حصہ لیا۔ تقریب پر رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔ ادھر سرمائی داراحکومت جموں میں یوم آزادی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایل جی کے مشیر نے قومی جھنڈا لہرایا اور پریڈ کی سلامی لی۔independence day celebrated in kashmir with full zeal and enthusiasm
مزید پڑھیں:
ادھر شہراہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر نصب کمبوں پر بھی لوگ قومی پرچم لہراتے ہوئے دیکھے گئے جب کہ شہر سرینگر کے کئی تاریخی پارکوں سرکاری دفاتر اسکولی عمارتوں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے دفاتر کو بھی قومی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔ اس بیچ سرینگر میں واقع بی جے پی اور کانگریس کے مرکزی دفاتر میں بھی ترنگا لہرایا گیا۔ ادھر بین القوامی ہوائی اڈے، عدلت عالیہ، صحت مراکز اور بلدیاتی اداروں کے علاوہ دیگر دفاتر میں بھی پرچم کشائی کی رسم انجام دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: