سری نگر:وادی کشمیر میں موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہونے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 14 جولائی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کیں کہیں بارشوں کے مختصر مرحلے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 15 سے 24 جولائی تک کئی مقامات پر رک رک کر بارشوں کے 70 فیصد امکانات ہیں۔
ادھر وادی میں سری نگر کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت16.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت17.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔