سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں 18نومبر تک 30فیصد لوگوں کو ویکسین (Corona Vaccination) کا دوسرا ڈوز دینا باقی ہے۔
جموں و کشمیر میں 95لاکھ 65ہزار 799افراد کو کورونا مخالف ویکسین کا پہلا ڈوز دیا گیا جن میں سے 64لاکھ 93ہزار 729افراد کو دونوں ڈوز جبکہ 30لاکھ 72ہزار 70افراد کو دوسرا ڈوز دینا باقی ہے۔
سرینگر ضلع میں 9لاکھ 61ہزار 688افراد کو پہلا اور 7لاکھ 78ہزار 721افراد کو دونوں ڈوز دئے گئے ہیں۔ یہاں ابھی 1لاکھ 74ہزار افراد کو ویکسین کا دوسرا ڈوز دینا باقی ہے۔ سرینگر میں ابھی صرف 84فیصد لوگوں کی ٹیکہ کاری مکمل ہوئی ہے۔
اسی طرح ضلع کولگام میں 4لاکھ 2ہزار 232افراد کو ویکسین کا پہلا جبکہ 2لاکھ 53ہزار 855افراد کو دونوں ڈوز دئے گئے۔ ابھی 1لاکھ 48ہزار 377افراد کو دوسرا ڈوز نہیں دیا گیا ہے۔ یہاں صرف 64فیصد ٹیکہ کاری مکمل ہوئی ہے۔
شوپیاں ضلع میں 2لاکھ 3ہزار408افراد کو پہلا جبکہ 1لاکھ 29ہزار105کو ڈوسرا ڈوز دیا گیا ہے۔ ضلع میں 74ہزار 303افراد کو دوسرا ڈوز دینا باقی ہے۔ شوپیان میں 64فیصد ٹیکہ کاری مکمل ہوگئی ہے۔