سرینگر:پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے کہا کہ 5 آگست جموں و کشمیر کے تاریخ میں ایک سیاہ دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہیے سرکار کچھ بھی کہے، چند لوگ سڑکوں پر آکر اس کا جشن منا رہے ہے، لیکن حقیقت میں یہ ایک کالا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ دن ہیں جب جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کیا گیا ہے اور ہندوستان کی ایک قدیم ریاست جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرکے یوٹی بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج دفعہ 370 کی منسوخی کا چوتھا سال ہے لیکن ابھی تک حکومت یہاں انتخابات نہیں کررہے ہے۔لوگوں کا غصہ یہ لوگ جانتے ہے اس لیے یہاں انتخابات منعقد نہیں ہو رہے ہے۔سجاد غنی لون نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے لیے 5 اگست ایک افسوسناک دن ہے اور اس روز جموں و کشمیر کے لوگوں کو بے اختیار کیا گیا۔
سجاد غنی لون نے کہا کہ پچھلے چار برسوں کے دوران یہاں کے لوگوں نے بیوروکریسی دیکھی۔ یہاں کے بیوروکریٹ، بیوروکریٹ کی طرح نہیں کام کرتے بلکہ ایک سیاسی پارٹی کو خوش کرنے کے لیے کام کر رہے ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے بیروکریٹس کو لگا رہا ہے کہ وہ کشمیریوں پر راج کرے۔
مزید پڑھیں: