سرینگر:جموں وکشمیر میں پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران عسکریت پسند سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے پیش نظر یوٹی کے دونوں صوبوں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ Militants Attacks in JK
سرکاری ذرائع کے مطابق 10 اگست کے روز وترہیل خانصاحب میں تیرہ گھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپ میں لشکر کمانڈر لطیف راتھر سمیت تین عسکریت پسند مارے گئے۔LET Militant Killed in Budgam Encounter
وہیں گیارہ اگست اعلیٰ الصبح راجوری کے درہال میں واقع فوجی کیمپ پر فدائین حملہ ہوا جس کے نتیجے میں چار فوجی، دو عسکریت پسند ہلاک جبکہ دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔Fidayeen Attack in Rajouri
فوجی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی صبح فدائین نے درہال راجوری میں فوجی کیمپ کے اندر زبردستی گھسنے کی کوشش کی تاہم مستعد سنتری نے عسکریت پسند کے منصوبوں کو ناکام بنایا۔انہوں نے بتایا کہ فوج کی جوابی کارروائی میں دو فدائین مارے گئے جن کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب سادہ نارہ حاجن بانڈی پورہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک غیر مقامی مزدور پر فائرنگ کی جس وجہ سے اُس کی موت واقع ہوئیNon Local Laborer killed in Bandipora۔اسی روز یعنی جمعے کے روز بجبہاڑہ اننت ناگ میں عسکریت پسند نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس وجہ سے ایک ایس پی او شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔Militant Attack in Bejbehara