اردو

urdu

ETV Bharat / state

عمران رضا انصاری پیپلز کانفرنس کے جنرل سیکریٹری عہدے سے مستعفی

عمران رضا انصاری نے استعفیٰ دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس قدم کا مقصد نئے چہروں کو اُبھرنے کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ کسی کو ایسا نہ لگے کہ یہ پارٹی صرف دو مخصوص لوگ ہی چلا رہے ہیں۔

جنرل سیکریٹری کے عہدے سے مستعفی
جنرل سیکریٹری کے عہدے سے مستعفی

By

Published : Mar 15, 2021, 6:09 PM IST

سابق وزیر اور پیپلز کانفرینس کے سینئر رہنما عمران رضا انصاری نے پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا 'ہر گزرتے دن کے ساتھ ہماری پارٹی میں نئے لوگ شامل ہو رہے ہیں۔ اس لیے میں نے آج سے جنرل سیکریٹری کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور پارٹی صدر کو اپنا استعفی بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
امرناتھ یاترا پر سیکورٹی کےسخت انتظامات کیے جائیں گے: سی آر پی ایف

اُن کا مزید کہنا تھا 'استعفیٰ دینے کی وجہ بس یہ ہے کہ نئے چہروں کو اُبھرنے کا موقع فراہم کیا جائے اور کسی کو ایسا نہ لگے کہ یہ پارٹی صرف دو مخصوص لوگ ہی چلا رہے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details