اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کشمیر پر مودی کا قدم بہت بھاری پڑے گا'

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 'وہ دنیا میں کشمیر کی آواز اٹھانے والے سفیر بنیں گے۔'

'دفعہ 370 کا خاتمہ مودی کو بہت بھاری پڑے گا'

By

Published : Aug 14, 2019, 6:46 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 12:35 AM IST

بھارتی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے پر عمران خان نے کہا :'پاکستانی عوام کشمیر کی آزادی کے لیے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔'

عمران خان پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
عمران خان پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دھمکی آمیز الفاظ میں کہا: 'بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بہت بڑی اسٹریٹیجک غلطی کی ہے جو انہیں مہنگی پڑے گی۔'

اس موقع پر عمران خان نے سختگیر ہندو تنظیم آر ایس ایس پر سخت نکتہ چینی کی اور کہا: 'ہمارے سامنے اس وقت آر ایس ایس کی شکل میں ایک خطرناک نظریہ کھڑا ہے جو ہٹلر کی نازی پارٹی سے متاثر ہے۔'

انہوں نے الزام عائد کیا کہ آر ایس ایس کے نظریے نے ہی مہاتما گاندھی کا قتل کیا تھا اور بعد ازاں گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام ہوا۔'
عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ پییش آنے والے ہجومی تشدد کے واقعات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بھارت میں اس وقت 'مسلم سماج اضطرابی کیفیت سے دو چار ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'کشمیر سے سیاحوں اور یاتریوں کو نکال دیا گیا، سب کو خوف ہے کہ یہ کیا کرنے جارہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ مودی نے ایک 'اسٹریٹجک بلنڈر' کر دیا ہے، مودی نے اپنا آخری کارڈ کھیل دیا ہے، یہ مودی اور بی جے پی کو بہت مہنگا پڑے گا'۔

عمران خان نے کہا :'انہوں نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی کر دیا ہے، کشمیر پر بات کرنا بہت مشکل تھا، میں نے او آئی سی اور ٹرمپ سے بھی بات کی، لوگوں کو اندازہ نہیں تھا وہاں کیا ہو رہا ہے، اب دنیا کی نظر کشمیر پر ہے، اب یہ ہم پر ہے کہ اسے مزید کیسے عالمی دنیا تک لے کر جائیں'۔

عمران خان نے کہا کہ 'مودی نے کشمیر کو انٹرنیشنلائزڈ کر دیا ہے، اب کشمیر کا معاملہ پوری دنیا میں پہنچاؤں گا اور کشمیر کا سفیر بنوں گا۔' انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے نظریے کو دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 12:35 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details