اردو

urdu

ETV Bharat / state

Independence Day 2023 in Srinagar بخشی اسٹیڈیم میں 5 برسوں کے بعد یوم آزادی کی تقریب منعقد، تقریب میں شامل لوگوں کے تاثرات

جموں وکشمیر میں یوم آزادی کی 77ویں سالگرہ منائی گئی۔ وادی میں سب سے بڑی تقریب کا اہتمام سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں کیا گیا جہاں جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے پرچم کشائی کی اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔ یہاں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے لوگوں نے اپنے تاثرات بیان کیے۔ Feedback from people participating in Independence Day

یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے لوگوں کے تاثرات
یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے لوگوں کے تاثرات

By

Published : Aug 15, 2023, 3:47 PM IST

Updated : Aug 15, 2023, 5:11 PM IST

یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے لوگوں کے تاثرات

سرینگر:77ویں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب صوبۂ کشمیر میں سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی جس کی صدارت جموں وکشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے کی۔ آج کی اس تقریب میں عام لوگوں کو بھی کھلی دعوت تھی جب کہ تمام سرکاری ملازمین کو اس تقریب میں حاضر رہنے کی ہدایت تھی۔ بڑی تعداد میں ملازمین کی حاضری کے پیش نظر انتظامیہ نے آج کی تقریب بخشی اسٹیڈیم میں منعقد کی۔ ملازمین کی بڑی تعداد اس تقریب میں شامل رہی، جب کہ عام لوگوں کی تعداد کم تھی۔ وہیں کچھ سماجی و سیاسی کارکنان نے بھی اس تقریب میں حصہ لیا اور اس تقریب میں شرکت کرنے پر اپنے تاثرات ظاہر کیے۔
یہ بھی پڑھیں:

گزشتہ دنوں صوبۂ کشمیر کے کمشنر وجے کمار بدھوری نے کہا تھا کہ انتظامیہ کو عام لوگوں کی جانب سے یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے پاس حاصل کرنے کی متعدد گزارشات آرہی تھیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ بغیر کسی پاس کے عام لوگوں کو اس تقریب میں شرکت کرنے کی اجازت دی جائے۔ بتایا جاتا ہے کہ نوے کی دہائی کے بعد عام لوگوں کو سکیورٹی وجوہات یا نعرہ بازی کرنے کے پس خدشات کی وجہ سے اس تقریب میں حصہ لینے سے منع کیا گیا تھا۔

وہیں یوم آزادی یا جمہوریہ کے روز سرینگر میں بندش عائد رہتی تھی اور انٹرنیٹ خدمات معطل رہتی تھی، تاہم گزشتہ تین برسوں سے یہ بندش ختم کی گئی ہے اور ان دونوں ایام میں معمول کے حالات ہوتے ہیں۔ کشمیر میں یوم آزادی اور یوم جمہوریہ پر علیحدگی پسند تنظیمیں ہڑتال کی کال دیتے تھے جس پر لوگ عمل کرکے مکمل ہڑتال کرتے تھے۔ لیکن دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل ہی علیحدگی پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ان کو جیلوں میں بند کیا گیا ہے۔

گزشتہ تین برسوں سے ہڑتال کی کالیں بھی بند ہوئی ہیں اور آج کے دن پر بھی کسی تنظیم نے نہ ہی کوئی کال دی تھی نہ ہی کوئی بیان جاری کیا تھا۔ ایل جی منوج سنہا نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر میں اب ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح حالات بہتر ہیں اور لوگ خوشی سے تعمیر و ترقی میں شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن زنجیروں میں کشمیر کے عوام بندھے تھے ان کو حکومت نے توڑ کر ان کو ترقی کی راہ پر لایا ہے۔

Last Updated : Aug 15, 2023, 5:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details