نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر نے سکمز صورہ، سرینگر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اے جی آہنگر، پرنسپل جی ایم سی سرینگر ڈاکٹر سامیہ رشید، جی ایم سی جموں میں شعبہ جنرل میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر وجے کنڈل، جی ایم سی سرینگر میں شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر محمد سلیم خان اور سکمز بمنہ کی میڈیکل سُپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شفا دیوا کو بہترین کار کردگی کے لیے انعامات سے نوازا۔
بہترین کارکردگی کے لیے ڈاکٹروں کا انتخاب آئی ایم اے کے ریاستی صدر پروفیسر جی ایم ملک، سکریٹری جنرل پروفیسر میر نذیر احمد اور ایسوسی ایشن کی ورکنگ کمیٹی نے کیا تھا۔