کشمیری صحافی فہد شاہ کی گرفتاری Kashmiri Journalist Fahad Shah Arrested کے حوالے سے انسپکٹر جنرل آف پولیس (کشمیر) وجے کمار کا کہنا ہے IGP Kashmir on Fahad Shah Arrest کہ ’’فہد شاہ گذشتہ 4 برسوں سے غلط خبریں پھیلا کر دہشت گردی کو فروغ دے رہا تھا جو امن و امان کے لیے خطرہ ہے۔‘‘
وجے کمار کا مزید کہنا تھا کہ ’’ملزم کے خلاف تین ایف آئی آر درج ہیں، ایک سرینگر میں (70/2020)، ایک شوپیان میں (06/2021) اور ایک پلوامہ میں۔ اسے پلوامہ ضلع میں ان کے خلاف ایف آئی آر (19/2022) میں گرفتار کیا گیا ہے۔‘‘
آئی جی پی IGP Kashmir Vijay Kumar نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ (سماجی رابطہ گاہوں پر) فیک خبریں نہ پھیلائیں، خبریں نشر یا شیئر کرنے سے قبل تصدیق کریں۔
واضح رہے کہ گذشتہ شام جموں و کشمیر پولیس نے حالیہ دنوں ضلع پلوامہ میں ہوئے تصادم آرائی کے حوالے سے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ’’ملک مخالف’’ مواد اپ لوڈ کرنے کی پاداش میں فہد شاہ کو گرفتار کیا تھاKashmiri Journalist Fahad Shah Arrested۔
فہد شاہ پر تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے (غداری) 13 یو اے پی اے (غیر قانونی سرگرمیوں کی سزا) اور 505 (بھڑکانے کے ارادے) کے تحت معاملات درج کیے گئے ہیں۔
دریں اثناء، سیاسی، سماجی رہنمائوں سمیت متعدد صحافیوں/صحافتی تنظیموں/اداروں نے فہد شاہ کی گرفتاری کے خلاف سوشل میڈیا پر بیانات دینے کا سلسلہ شروع Reaction on Fahad Shah’s Arrest کر دیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے فہد شاہ کی گرفتاری پر مذمت Mehbooba Mufti on Fahad Shah Arrest کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’’کتنے فہد کو گرفتار کرو گے۔‘‘