سرینگر:علیحدگی پسند لیڈر اور کالعدم تنظیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چئیرمین یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے اعلیٰ سکیورٹی فورسز کے ساتھ اہم میٹنگ منعقد کی۔ وجے کمار کے علاوہ اس میٹنگ میں آئی جی پی سی آر پی ایف سرینگر سیکٹر، آئی جی سی آر پی ایف کشمیر اور دیگر پولیس اور سکیورٹی فورسز کے افسران شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں یاسین ملک کی عمر قید کی سزا کے بعد وادی میں امن و قانون کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور امرناتھ یاترا کی سکیورٹی صورتحال کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ این آئی اے کی عدالت نے آج یاسین ملک کو ٹیرر فنڈنگ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس فیصلے سے سرینگر کے لال چوک اور مائسمہ جہاں یاسین ملک کی رہائش ہے، ہڑتال تھی جبکہ شام کو اس فیصلے کے خلاف مائسمہ میں احتجاج بھی ہوئے۔ Yasin Malik Sentence
یہ بھی پڑھیں: