اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amarnath Yatra Security Meeting: امرناتھ یاترا کیلئے حتمی سکیورٹی میٹنگ کا انعقاد

انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے پیر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں امرناتھ یاترا سے متعلق سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک حتمی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں یاترا کے لیے سکیورٹی کے تمام پہلو کا جاہزہ لیا گیا۔ Amarnath Yatra Security Meeting

igp-holds-final-security-review-meeting-on-amarnath-yatra
امرناتھ یاترا کیلئے حتمی سکیورٹی میٹنگ منعقد

By

Published : Jun 27, 2022, 6:17 PM IST

Updated : Jun 27, 2022, 6:26 PM IST

سرینگر:جمعرات سے دو برس کے بعد امرناتھ یاترا کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کی حفاظت کے لیے مرکزی سرکار اور جموں وکشمیر انتظامیہ نے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی فورسز کے افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس میٹنگ میں جی او سی وکٹر فورس، آئی جی سی آر پی ایف، بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی، سی آر پی ایف، اور جنوبی اضلاع کے متعلقہ ایس ایس پیز نے شرکت کی۔میٹنگ میں یاترا کے متعلق سکیورٹی خدشات اور تحفظات کا جائزہ لیا گیا اور ان خدشات سے نمٹنے کے لیے تیار کردہ روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ یاترا کی حفاظت کے لیے سکیورٹی فورسز کافی بڑی تعداد میں تعینات کیے گئے ہیں جب کہ جموں سرینگر شاہراہ پر چپے چپے پر سی آر پی ایف اہلکار اور فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

وہیں سی آر پی ایف نے ہائی وے اور دیگر سڑکوں پر نئے بنکر بھی تعمیر کیے ہیں۔ گذشتہ دنوں فوج کے ایک اعلی افسر نے کہا تھا کہ امسال یاترا سے متعلق کافی خفیہ اطلاعات ملی ہیں کہ عسکریت پسند اس پر حملے کرسکتے ہیں۔ 30 جون سے شروع ہونے والی یاترا 11 اگست کو ختم ہوگی۔ وہیں اس سال انتظامیہ نے آٹھ لاکھ یاتریوں کے آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کورونا وائرس کے سبب دو برس یاترا کا انعقاد نہیں ہو پایا۔
Last Updated : Jun 27, 2022, 6:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details