سرینگر:اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی یعنی اگنو ریجنل سنٹر سرینگر کادفتر جو کہ راج باغ میں تھا کو شہر سرینگر کے سعدہ کدل علاقے میں منتقل کیا جارہا ہے ۔اگنو کی جانب سے پیر کے روز جاری کیے گئے بیان کے مطابق ریجنل سنٹر کو طلبہ اور دیگر متعلقین کے فائدے کے لیے کشمیر یونیورسٹی روڈ سعدہ کدل علاقے منتقل کیا جارہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا یے کہ کشمیر یونیورسٹی روڈ پر واقع اگنو کے نئے دفتر کے قیام سے نہ صرف طلبہ کو بہتر اور اچھے ماحول میں تعلیم حاصل ہو پائے گی بلکہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سہولیات کے اعتبار سے بھی نئی جگہ کافی سود مند ثابت ہوگی۔ وہیں دفتر کی نئی جگہ طلبہ اور دیگر متعلقین کے توقعات پر بھی پوری طرح سے کھرا اترے گی۔
ایسے میں اگنو کے ریجنل سینڑ انتظامیہ نے طلبہ کو مطلع کیا ہے کہ دفتر کی باضابطہ منتقلی کل سے شروع کی گئی جس کے نتیجے میں چند روز تک ریجنل سنٹر معمول کے کام کاج کے لیے بند رہے گا۔اس دوران آن لائن رابطہ کیا جاسکتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اگنو ریجنل سنٹر اپنے نئے دفتر میں باضابطہ طور یکم مئی سے معمول کا کام شروع کرے گا ۔ ایسے میں طلبہ اور دیگر متعلقین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگنو کے پرانے سنٹر نہ جائیں۔
IGNOU Regional Centre اگنو ریجنل سنٹر سعدہ کدل سرینگر منتقل - اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کشمیر سنٹر۔
اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے بیان کے مطابق ریجنل سنٹر کو طلبہ اور دیگر متعلقین کے فائدے کے لیے کشمیر یونیورسٹی روڈ سعدہ کدل علاقے منتقل کیا جارہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ منگل سے دفتر کی باضابطہ منتقلی شروع کی گئی جس کے نتیجے میں چند روز تک ریجنل سنٹر معمول کے کام کاج کے لیے بند رہے گا۔
اگنو ریجنل سنٹر سرینگر
بتادیں کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نئ 3 اپریل کو نئی دہلی میں اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کی 36ویں کانووکیشن میں شرکت کی اور خطاب کیا۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی جیسے ادارے ایسے طلبہ کو تعلیم فراہم کرنے میں مدد کر رہے ہیں جو اپنی ذمہ داریوں اور حالات کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کر پاتے ہیں۔