اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ramdhan 2023 سرینگر کی مسجد بلال جہاں ایک دہائی سے رمضان میں افطار کا انتظام کیا جا رہا ہے

ماہ صیام کا آخری عشرہ گزر رہا ہے۔ اس عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان کثرت سے عبادات کرتے ہیں، کیونکہ یہ رات ہزار مہینوں سے افضل رات ہے۔

افطار کا اہتمام
افطار کا اہتمام

By

Published : Apr 16, 2023, 11:55 AM IST

Updated : Apr 16, 2023, 12:56 PM IST

افطار کا انتظام

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے گرمائی دار الحکومت سرینگر کے لال چوک بنڈھ پر واقع بلال مسجد میں روزانہ پانچ سو سے زیادہ روزہ دار افطار کرتے ہیں، یہ سلسلہ سنہ 2013 سے چلا آرہا ہے۔ افطار کے وقت مسجدِ بلال میں خاصا انتظام کیا جاتا ہے۔ کثیر تعداد میں روزہ دار مسجد ِبلال میں جمع ہوتے ہیں۔ مسجد بلال کے گردونواح میں کام کرنے مزدور اور مقامی افراد مذکورہ مسجد میں افطار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہاں افطار کے وقت ذکر و اذکار کے ساتھ روزہ دار اپنے رب کی رضا کے طلب گار رہتے ہیں۔

ایک رضاکار (مشتاق احمد) نے بتایا کہ مسجد بلال میں روزانہ کم از کم 500 سے زیادہ روزہ دار افطار کرتے ہیں تاہم رمضان کے آخری عشرے میں یہ تعداد 500 سے 800 تک پہنچ جاتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کام کئی برسوں سے کر رہے ہیں اور اس سے ہمیں بہت سکون ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزے داروں کی خدمت سے ثواب ملتا ہے۔ افطاری سے قبل مسجد بلال کے سامنے والے پارک میں دستر خوان لگایا جاتا ہے جس پر رضاکار افطاری کی پلیٹ رکھتے ہیں۔ افطاری کی تیاری عصر نماز سے ہی شروع کی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں:Ramadan 2023 کھجور کی اہمیت اور اس کے طبی فوائد

اس موقعے پر مسجد انتظامیہ کمیٹی کے ذمہ داران میں سے ایک نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں زیادہ رقم خرچ نہیں ہوتی ہے اور تقریبا ایک سے دو لاکھ کا مہینے خرچہ ہوتا ہے جب کہ اس افطاری کے لیے لوگ بھی دل کھول کر مالی معاون کرتے ہیں۔

Last Updated : Apr 16, 2023, 12:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details