جموں و کشمیر میں پاکستان کی جانب سے ڈرون کے حملے کے بعد ملک کی سکیورٹی ایجنسیوں نے ڈرون حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایس او پی جاری کیا ہے۔ اس کے تحت سکیورٹی ادارے سرحد پر کارروائی کریں گے۔ اس سلسلے میں بارڈر سکیورٹی فورس کے اسپیشل ڈی جی سریندر پوار نے مغربی سرحد کا دورہ کرتے ہوئے بی ایس ایف کے افسران کو ہدایات دیں۔
بارڈر سکیورٹی فورس کے اسپیشل ڈی جی سریندر پوار نے ہفتے کے روز اپنا تین روزہ سرحدی دورہ مکمل کر لیا۔ ہفتے کے روز انہوں نے جودھپور میں بی ایس ایف کے جوانوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔ اس کے علاوہ جودھپور فرنٹیئر ہیڈ کوارٹر کا معائنہ کیا۔