سری نگر کے مضافات میں پانتھ چوک - نوگام روڈ پر مشکوک چیز ملنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حرکت روک دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نوگام ریلوے اسٹیشن سے بمشکل چند سو میٹر دور سی آر پی ایف کی روڈ اوپننگ پارٹی (آر او پی) اور پولیس نے مشکوک چیز کو دیکھا تھا جس کے بعد ماہرین اور بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کیا گیا تھا۔
سرینگر میں آئی ای ڈی ناکارہ بنایا گیا سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسافروں کی حفاظت کے لئے ٹریفک کی نقل و حمل کو بھی روک دیا گیا۔
سرینگر میں آئی ای ڈی ناکارہ بنایا گیا سیکیورٹی فورسز نے مشکوک شئے کو اپنی تحویل میں لیا اور بعد میں اسے ناکارہ بنایا۔
ایس پی سرینگر (مغرب) شہزاد سلارائی نے کہا کہ اس آئی ای ڈی کا وزن تقریباً ادھا کلوگرام تھا۔ انہوں نے بتایا سیکیورٹی فورسز کے لئے یہ بڑی کامیابی ہے۔
یہ واقعہ ایک ایسے دن پیش آیا جب قریب گیارہ ماہ بعد کی وجہ وادی میں ٹرین سروس دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔