وادی کشمیر کی مشہور زیارت گاہ درگاہ حضرت بل ماہ صیام کے پہلے جمعہ کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے خاموش ہے۔
اس عبادت گاہ میں وادی کے اطراف و اکناف سے ہزاروں عقدت مند نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے آتے ہیں لیکن رمضان کے پہلے ہی جمعہ کو اس کے ممبر و محراب خاموش ہیں اور تمام دروازے پر تالے لگے ہیں ۔ یہ درگاہ مشہور جھیل ڈل کے مغربی کنارے پر واقع ہے۔ یہاں سالہا سال سے حضرت محمدﷺ کے موئے مقدس محفوظ ہیں، جس کی وجہ سے کشمیریوں کی والہانہ عقیدت اس سے وابستہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جموں و کشمیر میں گزشتہ 45 دنوں سے لاک ڈاؤن جاری ہے۔