سرینگر: لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے یو ٹی کے سبھی انڈر سیکریٹری اور سے اعلیٰ پوسٹ کے افسران کو 15اگست یوم آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں منعقد کی جا رہی تقاریب میں شرکت کو لازمی قرار دیا ہے۔ I-Day Function in JK, Officers’ Presence made Mandatoryانتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس میں افسران سے تقریب سے غیر حاضری کے لئے اعلیٰ افسر سے باضابطہ اجازت نامہ حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Officers’ presence Mandatory on I-Day Function: اعلیٰ افسران کے لیے یوم آزادی تقریب میں شرکت ناگزیر قرار - کشمیر یوم آزادی تقریب
ایل جی انتظامیہ کی جانب سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے: ’’یوم آزادی قومی اور انتہائی اہم تقریب ہے جسے ہر برس 15اگست کو منایا جاتا ہے۔ 15 August Function in jammu and kashmirسبھی گورنمنٹ ملازمین کے لئے قوم کے اس تاریخی دن کو یاد کرنے کے لیے تقریب میں شرکت ناگزیر ہے۔‘‘
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری سرکیولر 28-JK(GAD) of 2022میں کہا گیا ہے: ’’یوم آزادی قومی اور انتہائی اہم تقریب ہے جسے ہر برس 15اگست کو منایا جاتا ہے۔ سبھی گورنمنٹ ملازمین کے لئے قوم کے اس تاریخی دن کو یاد کرنے کے لیے تقریب میں شرکت ناگزیر ہے۔‘‘ حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ انڈر سیکریٹریز پوسٹ سے اعلیٰ رینک کے افسران سے اپنی آفیشل ڈیوٹی کے طور پر سرینگر کے کرکٹ اسٹیڈیم سونہ وار اور جموں میں مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت لازمی ہے۔