کانگریس کے سینئر رہنما سیف الدین سوز نے سری نگر میں اپنی رہائش گاہ کے اندر سے میڈیا سے بات کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران سیف الدین سوز نے کہا کہ سرکار نے سپریم کورٹ سے جھوٹ کہا کہ وہ آزاد ہیں جبکہ آپ (میڈیا) خود دیکھ سکتے ہیں کہ میں آج بھی نظر بند ہوں- اس طرح سے سپریم کورٹ کو میرے بارے میں جھوٹ بولا گیا-
میں آزاد نہیں نظر بند ہوں: سیف الدین سوز خیال رہے سیف الدین سوز نے اپنی رہائش گاہ میں دیوار کے اوپر سے جھانک کر میڈیا سے گفتگو کرنے کی کوشش کی- اگرچہ ان کو وہاں موجود پولیس اہلکار انہیں فوراً واپس اندر پکڑ کر لے گئے اور میڈیا سے گفتگو کرنے سے روکا۔ تاہم انہوں نے صاف کردیا کہ وہ آذاد نہیں بلکہ مسلسل نظر بند ہیں- انہوں نے اس بات کا بھی اشارہ دیا کہ وہ اس حوالے سے عدالت کا رخ کریں گے-
انہوں نے بتایا کہ سرکار سپریم کورٹ کو جھوٹ بول رہی ہیں کہ سیف الدین سوز نظر بند نہیں ہے- انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب میں یہاں اپنی رہائی سے متعلق بات کرتا ہوں تو مجھے بولا جاتا ہے کہ ہمیں اوپر (اعلیٰ افسران) سے احکامات ہیں ہم کچھ نہیں کرسکتے-
یہ بھی پڑھیں: 'سیف الدین سوز کبھی نظر بند تھے ہی نہیں'
قابل ذکر ہے کہ سیف الدین سوز گزشتہ برس کے اگست ماہ سے نظر بند ہے۔ اس دوران انہیں چند ایک بار علاج کے لئے دہلی جانے کی اجازت دی گئی۔