سرینگر: مرکز کی زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ہفتے کے روز پولیس نے البدر تنظیم سے وابستہ ایک ہائبرڈ عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرینگر پولیس نے اس حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ "آج شام سرینگر کے بٹہ مالو علاقے سے ایک ہائی برڈ عسکریت پسند کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار عسکریت پسند کی شناخت جنوبی ضلع پلوامہ کے راجپورہ علاقے کے رہنے والے ارگت یوسف کے طور پر ہوئی ہے۔"
پولیس نت ٹویٹ میں مزید کہا کہ "ارگات البرد تنظیم سے وابستہ تھا اور اس کے پاس سے ایک پستول، 20 زندہ کارتوس اور دو میگزین برآمد کی گئی ہے۔ارگات پلوامہ اور سرینگر میں کئی عسکری کارروائیوں میں ملوث تھا۔ اس کے خلاف یو اے پی اے کی دفعہ 13،23 کے علاوہ 7/25 آرمز ایکٹ کے تحت بٹہ مالو تھانے میں ایف آئی آر زیر نمبر 94/2023 درج کی گئی ہے۔