سرینگر:سرینگر پولیس کو بمنہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی نقل وحمل کے متعلق اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس، سی آر پی ایف اور فوج کی 2 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے بمنہ کراسنگ پر ناکہ لگایا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس دوران ناکہ پارٹی نے ایک مشکوک شخص کو روکنے کو کہا، لیکن مذکورہ شخص نے بھاگنے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فروسز نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ Hybrid Militant Arrested in Srinagar
گرفتار شدہ شخص نے اپنی شناخت نثار احمد ڈار ولد عبدالاحد ڈار ساکن گنڈ براٹھ سوپور کے طور پر بتائی ہے۔ موصوف ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران موصوف کی تحویل سے ایک پستول، ایک میگزین اور پانچ گولیاں بر آمد کی گئیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار شدہ نے لشکر طیبہ کے 'ہائی برڈ' عسکریت پسند کے طور پر کام کرنے کا اعتراف کیا۔