سوپور:منشیات مخالف مہم میں جہاں جموں و کشمیر کی پولیس مسلسل سرگرم ہیں وہی دوسری جانب آج تحصیل ہیڈ کوارٹر سوپور میں جموں و کشمیر پولیس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے جس میں ایک خاتون اور اس کے شوہر کو گرفتار کرکے ان سے منشیات کی بڑی مقدار برآمد کرلی گئی۔
اس ضمن میں ایس ایس پی سوپور، شبیر احمد نواب کی زیر صدارت میں بومی پولیو اسٹیشن میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کے ہمراہ ایس ڈی ایس پی زینگیر سعد گزنفر، سٹیشن ہاوس آفیسر بومئی بلال احمد کھانڈے بھی موجود رہے۔ اس دوران میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایس ایس پی سوپور نے بتایا کہ ایک مارچ کو سوپور پولیس نے تارزو سوپور میں ایک ناکے کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کا نام تنویر احمد شاہ اور جاوید احمد شاہ ہے اور ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں Spasmoproxwan Tablets برآمد کیے گئے۔
مزید پڑھیں: Drug Smuggling in Baramulla بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار
Husband Wife Peddling Drugs: سوپور میں منشیات کے الزام میں میاں بیوی گرفتار - سوپور میں منشیات فروخت کرنے والے میان بیوی گرفتار
جموں و کشمیرکے سوپورمیں پولیس نے منشیات فروخت کرنے کے الزام میں میاں بیوی کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے بڑی مقدارمیں منشیات کو ضبط کیا۔ Husband And Wife Arrested In Drug Case
:منشیات کے معاملے میں میاں بیوی گرفتار
پولیس کے مطابق جب ان منشیات فروشوں سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس دوران انہوں نے تین اور لوگوں کے نام بتائے اور اس کے بعد کل پانچ لوگوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ افراد دوسری ریاستوں سے منشیات کا کاروبار کرتے تھے اور پھر کشمیر کے الگ الگ مقامات پر فروخت کرتے تھے اور آج ہم نے ان کا پردہ فاش کیا اور یہ ہمارے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بومئی میں این ڈی پی اس کیس کے تحت ان منشیات فروشوں کے خلاف مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔