سرینگر:حریت کانفرنس کے ایزیکٹو ممبر و پیپلز کانفرنس کے بانی مرحوم عبدالغنی لون کے فرزند بلال غنی لون کی جانب سے علیحدگی پسندی کو الوداع کہنے کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ وہ مین اسٹریم سیاست میں شامل ہو کر آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ بلال لون، سجاد غنی لون کے بھائی ہیں جنہوں نے سنہ 2009 میں علیحدگی پسندی کو الوداع کہہ کر بارہمولہ-کپواڑہ سے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیا تھا تاہم انہیں شکست ہوئی۔ Bilal Gani Lone Likely To Join Mainstream Politics
Bilal Gani Lone Likely To Join Mainstream Politics علحیدگی پسند رہنما بلال غنی لون مین اسٹریم سیاست میں شامل ہو سکتے ہیں - Bilal Gani Lone to contest election
علیحدگی پسند رہنما و جموں و کشمیر پیپلز انڈیپنڈنٹ مومنٹ کے چیئرمین بلال غنی لون مین اسٹریم سیاست میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ وہیں بلال لون کے ایک قریبی ساتھی نے ان خبروں کو بے بنیاد اور افواہ پر مبنی قرار دیا ہے، تاہم بلال لون کی طرف سے ان خبروں کی تردید بھی نہیں کی جارہی ہے۔ Bilal Gani Lone likely to join mainstream politics
Etv Bharat
اگرچہ بلال لون علیحدگی پسندی میں سرگرم نہیں ہیں اور ان کی سیاسی چھاپ انتی مستحکم بھی نہیں ہے، لیکن سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ حریت کانفرنس کے لیے ایک بڑا دھچکہ ہوگا کیونکہ بلال لون کا یہ فیصلہ اس وقت لیا جارہا ہے جب علیحدگی پسند تحریکیں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد دبی ہوئی ہیں اور ان کے بیشتر لیڈران جیلوں میں قید ہیں۔
Last Updated : Oct 25, 2022, 10:54 PM IST