سرینگر:کُل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر کے راج باغ علاقے میں واقع اپنے دفتر کے باہر توڑ پھوٹ اور بورڈ کو منہدم کرنے پر سخت مزمت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ Hurriyat On Vandalism Outside Office gate
جاری کردہ اپنے بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا کہا آج سرینگر کے راج باغ علاقہ میں قائم دفتر کے باہر سپانسر شدہ بعض عناصر کی جانب سے توڑ پھوڑ ،ہلڑ مچانے اور اس موقعہ پر پولیس کا تماشائی کا کردار ادا کرنے کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکام کی جانب سے کشمیری پنڈتوں کی حفاظت میں ناکامی سے توجہ ہٹانے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ اس وحشیانہ قتل کو حریت کے خلاف بطور پروپیگنڈہ استعمال کیا جارہا ہے جبکہ اس کے کارکن اور رہنما یا تو جیلوں میں مقید ہیں یا پھر گھروں میں نظر بند ہیں۔ حریت کانفرنس اصولی طور پر ہمیشہ سے ہر طرح کے قتل ناحق کی مذمت کی ہے اور روز اول سے کشمیری پنڈتوں کی باعزت اور باحفاظت وادی میں واپسی کی وکالت کی ہے۔