سرینگر:ڈائریکٹر ایگریکلچرل نے انفورسمنٹ اسکارڈ کے ہمراہ سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے کارگو ٹرمینل سے زعفرانی بیچ کی بھاری کھیپ بیرون ریاست اسمگل کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنایا۔ایسے میں 3 کوئنٹل 26 کلو زعفران کے بیج کو ضبط کر لیا گیا ہے۔
ناظم زراعت چودھری محمد اقبال نے کشمیری زعفران کے بیچ بیرون ریاست اسمگلنگ کی مصدقہ اطلاع ملنے پر کارگو ائیرپورٹ سرینگر کے نزدیک ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران زعفران کے بلبز بیرون ریاست اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا۔
اس چھاپہ مار کارروائی کے دوران ناظم زراعت کے ساتھ انفورسمنٹ آفیسر بڈگام شاہ نواز لون کے علاوہ دیگر متعلقہ عہدیداران بھی موجود تھے۔