اردو

urdu

By

Published : Mar 31, 2021, 6:41 PM IST

ETV Bharat / state

سرینگر کے نجی ہوٹل مالکان کو احتیاط برتنے کی تاکید

جموں و کشمیر پولیس نے سرینگر کے نجی ہوٹل مالکان سے ’’پروٹیکٹڈ پرسنز‘‘ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے محتاط رہنے اور ان افراد کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو مستعد رہنے کے تلقین کی ہے۔

پولیس نے کی سرینگر کے نجی ہوٹل مالکان سے احتیاط برتنے کی تاکید
پولیس نے کی سرینگر کے نجی ہوٹل مالکان سے احتیاط برتنے کی تاکید

وادی میں بڑھتے عسکری حملوں کے پیش نظر جموں و کشمیر پولیس نے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے نجی ہوٹل مالکان سے احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے۔

یہ ہدایت اُن افراد کو دی گئی ہے جن کے ہوٹلوں میں ’’پروٹیکٹڈ پرسنز‘‘ (Protected Persons) قیام پذیر ہیں۔

پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق سرینگر کے ایس ایس پی سندیپ چودھری نے بدھ کو شہر میں واقع متعدد ہوٹلوں کا دورہ کیا اور ہوٹل انتظامیہ سے احتیاط برتنے کے تاکید کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’مزید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں تاکہ ’پروٹیکٹڈ پرسنز‘ کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔‘‘

پروٹیکٹڈ پرسنز کے ساتھ تعینات اہلکاروں کو تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے اور 24 گھنٹے مستعد رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details