سری نگر: وادی کشمیر میں خشک و گرم موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کر دی ہے متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وادی میں 29 اور30 اپریل کو موسم خراب رہ سکتا ہے اور اس دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔دریں اثنا وادی میں سیاحتی مقام پہلگام کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت ایک بار معمول سے زیادہ درج ہوا ہے۔ weather in Kashmir
گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے بکم درجہ حرارت 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ Today's weather in Kashmir