اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہارٹیکلچر ٹیکنیشین آسامیوں کے لیے معیار تبدیل کرنے کا مطالبہ - خواہشمند امیدوار

احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ ان اسامیوں کو پُر کرنے کے حوالے سے جاری کیا گیا نیا آرڈر واپس لیا جائے اور اس کے لیے 'ون ایئر ڈپلوما ہولڈرس' (بی ایچ ٹی) امیدواروں کو اہل قراد دیا جائے۔

protest
احتجاج

By

Published : Feb 20, 2021, 5:43 PM IST

جموں وکشمیر کے شہر سرینگر میں نوجوانوں نے زرعی یونیورسٹی، محکمہ ہاٹیکلچر اور متعلقہ حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج میں بے روزگار 'ون ایئر ڈپلوما ہولڈرس' (بی ایچ ٹی) امیدوار شامل تھے۔

احتجاج
احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ہارٹیکلچر نے ہارٹیکلچر ٹیکنیشین فورتھ گریڈ اسامی کو پُر کرنے کی غرض سے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کیں۔ ان اسامیوں کو پُر کرنے کے لئے 'ون ایئر ڈپلوما ہولڈرس' (بی ایچ ٹی) کو اہل قرار دیا جبکہ ڈگری ہولڈر امیدواروں (بی ایس سی ہاٹیکلچر گریٹس) کو نا اہل قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بمنہ سرینگر میں مبینہ طور پر اراضی ریکارڈ تبدیل


انہوں نے مذید کہا کہ اب ان اسامیوں کر پُر کرنے سے متعلق ایک اور آرڈر جاری کیا گيا ہے، جس کے تحت ڈگری یافتہ امیدواروں کو ان اسامیوں کے لئے اہل قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا 'ہم ایک سالہ ڈپلوما ہولڈر ہیں۔ ہم ڈگری ہولڈر امیدوار کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ انہوں سوال کیا کہ انتظامیہ کیسے ان اسامیوں کو پُر کرنے کے لئے معیار تبدیل کر سکتی ہے؟

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان اسامیوں کو پُر کرنے کے حوالے سے جاری کیا گیا نیا آرڈر واپس لیا جائے۔ اس کے لیے۔ 'ون ایئر ڈپلوما ہولڈرس' (بی ایچ ٹی) امیدواروں کو اہل قراد دیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details