سرینگر:نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ شیخ محمد عبداللہ اور سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی قربانیوں اور بے لوث خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔"بی جے پی والوں کو اپنے نفرت بھرے بیانات سے پرہیز کرنا چاہے اگر ہم منہ کھولے گے تو ٹک نہیں پائے گے"۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار سرینگر میں ایک تقریب کے حاشے پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت دوران کیا۔Farooq Abdullah On Sheikh Abdullah Achievements
Farooq Abdullah Slams BJP کشمیری غلام نہیں ہیں بلکہ جموں و کشمیر ملک کا تاج ہے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ - Farooq Abdullah On Nehru Achievements
جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر و ممبر پالیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ تاریخ کو بدلا نہیں جاسکتا ہے اور تاریخ گواہ ہیں کہ 17 برس ملک کے وزیر اعظم رہے جواہر لال نہرو۔ ان ہی کی بدولت آج ملک ترقی یافتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب بھارت میں سوئی تک باہر سے منگوانی پڑتی تھی۔ ملک میں صنعتی انقلاب لانے اور بھارت کو اٹمی طاقت بنانے والے جواہر لال نہرو ہی تھے۔Farooq Abdullah On Nehru Achievements
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ شیخ محمد عبداللہ پر تنقید اور بے معنی بیانات دینے والوں کو یہ بات ذہن نشین کرنی چاہیے کہ قوم کے تئیں ان کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔وہ شیخ عبداللہ ہی تھے جنہوں نے یہاں کے لوگوں کو اپنا مقام اور وقار دلوایا۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا کی کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں کشمیری اپنی صلاحیت اور قابلیت کا لوہا نہیں منوا رہے ہیں، اعلی منصبوں پر فائز نہیں ہیں اور یہی نہیں بلکہ سر اٹھا کر بات کرتے ہیں۔ آج یہ سب یوں ہی دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے اس کے پیچھے محنت اور قربانیاں ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ شیخ محمد عبداللہ کی گراں قدر خدمات اور قربانیوں کو کوئی بھی بھول نہیں سکتا ہے اور نہ تاریخ بھولنے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ غلام نہیں ہیں بلکہ جموں وکشمیر ملک کا تاج ہے اور ہمیشہ تاج ہی بن کے رہے گا۔
مزید پڑھیں:Farooq Abdullah On JK Elections نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر میں انتخابات کیلئے تیار، فاروق عبداللہ
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تاریخ کو بدلا نہیں جاسکتا ہے اور تاریخ گواہ ہیں کہ 17برس ملک کے وزیر اعظم رہے جواہر لال نہرو کی بدولت آج ملک ترقی یافتہ ہے ۔ایک وقت میں بھارت میں سوئی تک باہر سے منگوانی پڑتی تھی۔ملک میں صنعتی انقلاب لانے اور بھارت کو اٹمی طاقت بنانے والے جواہر لال نہرو ہی تھے۔ جواہر نہرو پر تنقید کرنے والوں کو تاریخ کا مطالع کرنا کی ضرورت ہے۔Farooq Abdullah On Nehru Achievements