اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادویات کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ - ادویات کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ

وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں دوا ساز کمپنیز نے مختلف ادویات کی قیمتوں میں 40 سے 50 فی صد کا اضافہ کر دیا ہے۔

medicine shop

By

Published : Jun 19, 2019, 5:18 PM IST

دواؤں کی بڑھتی قیمتوں کے باعث عام شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہاں کا امیر طبقہ کسی حد تک ان ادویات کی قیمتوں کا بڑھتا بوجھ برداشت کر بھی لیتا ہے۔ تاہم یہاں کے غریب طبقے کے بیماروں اور تیمارداروں کے لیے دواؤں کی نئی قیمتیں مزید پریشانی کا باعث بنتی جا رہی ہیں۔

ادویات کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'جس دوا کی قیمت چند مہینے پہلے 20 روپے فی سٹریپ تھی لیکن اب اسی دوا کی قیمت 58 سے 60 روپے تک پہنچ گئی ہے'۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ 'شوگر، بلڈ پریشر کے ساتھ ساتھ دیگر کئی عام استعمال کی ادویات کی قیمتوں میں بھی بے انتہا اضافہ کیا گیا ہے'۔

مریضوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 'آج سے چند ماہ قبل جس رقم میں انہیں مہینے بھر کے لیے ادویات مل جاتی تھی۔ تاہم اب اسی رقم میں محض 15 روز کے لیے ہی دوا خریدی جا سکتی ہے'۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کی طرف کوئی دھیان نہیں دے رہا جس کی وجہ سے اب کم آمدنی والے اور غریب طبقے کو سب سے زیادہ پریشانی ہو رہی ہے۔

اگرچہ سرینگر میں کئی دواؤں کی دکانوں پر رعایتی قیمتوں پر بھی مختلف ادویات فروخت کی جارہی ہیں لیکن لوگوں کا ماننا ہے کہ دواساز کمپنیز کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے سبب اب وہ مزید کتنی رعایت دے سکتے ہیں۔

ادویات فروخت کرنے والے دکاندار بھی اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران مختلف دواؤں کی قیمتوں میں واقعی بہت اضافہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details