اردو

urdu

ETV Bharat / state

حج 2024: امسال سب سے زیادہ کوٹہ جموں وکشمیر کو دیا جائے گا - Haj Committee of Valley

Haj quota J&K مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے کہا ہے کہ نئے معاہدے 2024 کے تحت سعودی حکومت نے بھارت کو پہلی مرتبہ حج کرنے والوں کا سالانہ کوٹہ بڑھا کر 1.75 لاکھ سالانہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ لہٰذا امسال سب سے زیادہ کوٹہ جموں وکشمیر کو دیا جائے گا۔

Highest Quota will be Given to Jammu and Kashmir This Year
Highest Quota will be Given to Jammu and Kashmir This Year

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 12:02 PM IST

سرینگر:رواں برس بھارت کا سالانہ حج کوٹہ 1.75 لاکھ بڑھا دیا گیا ہے۔ ایسے میں نئے معاہدے کے تحت حج کوٹے میں اضافہ کیا گیا۔ جوائنٹ سیکریٹری اقلیتی امور جو کہ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کی قیادت میں حج معاہدے 2024 کے بھارتی وفد کا حصہ تھیں نے کہا کہ نئے معاہدے 2024 کے تحت سعودی حکومت نے بھارت کو پہلی مرتبہ حج کرنے والوں کا سالانہ کوٹہ بڑھا کر 1.75 لاکھ سالانہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حج 2024: پاسپورٹ آگاہی سے متعلق سرینگر میں جانکاری پروگرام کا اہتمام

انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ امسال بھی زیادہ تعداد میں عازمین حج جموں وکشمیر سے ہوں گے۔ ویٹنگ لسٹ میں یوٹی کے رہنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔ ایسے میں سب سے زیادہ حج کوٹہ جموں و کشمیر کو ملے گا۔ واضح رہے کہ سال گزشتہ یعنی 2023 میں ایک اہم اقدام کے طور پر محرم کے بغیر کئی خواتین نے حج کا اپنا فریضہ انجام دیا۔ امسال ملک بھر سے 6 ہزار خواتین کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جو کہ محرم کے بغیر حج پر جانا چاہتی ہیں۔

ادھر حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2024 کے منتخب عازمین کو تربیت فراہم کرنے کے لیے ٹرینر کے طور پر انتخاب کے لیے خواہشمند اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ مذکورہ سرکولر کی تفصیلات کو دیکھیں اور بطور حج ٹرینر کے طور پر آن لائن درخواست دینے کی خاطر ہدایت پر عمل کریں۔ آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2024 مقرر کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details