جموں و کشمیر انتظامیہ نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرنے کی ہدایت دی ہے جبکہ اعلیٰ تعلیمی ادارے اور ہنرمندی کے انسٹی ٹیوٹ 31 جولائی کے بعد مرحلہ وار طریقہ پر ویکسینیٹڈ طلبا اور عملے کے لیے کھولنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔
چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا کی صدارت میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتل ڈلو اور متعلقہ ضلع مجسٹریٹ اور ایس پیز کے ساتھ میٹنگ منعقد کی ہے۔ میٹنگ کے بعد ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے ویکسینیٹڈ عملے کو انتظامی امور کے لیے کھولے جا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں مارچ سے لاک ڈاﺅن کے سبب تمام تعلیمی ادارے بند ہیں جس سے طلباء کی تعلیم شدید متاثر ہو رہی ہے۔