جسٹس ونود چیٹرجی کول پر مبنی ہائی کورٹ بینچ نے پیر باغ کے رہنے والے اویس بشیر ملک کے قتل کے الزام میں گرفتار کیے گئے ایشان مجيد شاہ کو ضمانت دینے سے انکار کیا۔
سنہ 2016 میں 12جنوری کو شاہ نے مبینہ طور ملک کا قتل کیا تھا۔
ہائی کورٹ میں دائر کی گئی عرضی میں شاہ نے بڈگام ٹرائل کورٹ کے حکمنامے کو کالعدم قرار دینے اور انہیں ضمانت پر رہا کرنے کی گزارش کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ ملک 12جنوری 2016 کو لاپتہ ہوا تھا تاہم دو روز بعد ہمہامہ میں ریلوے پُل کے نزدیک اُن کی لاش بر آمد ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے دفعہ 302 کے تحت معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کی تھی۔
مزید پڑھیں:سری نگر: ایئرپورٹ شاہراہ پر آئی ای ڈی برآمد
ہائی کورٹ نے شاہ کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ معاملہ ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ اس معاملے میں عدالت کے سامنے پیش ثبوت اور گواہوں کے بیانات کے پیش نظر اس وقت ضمانت منظور کرنا منساب نہیں ہے۔‘‘
عدالت کا مزید کہنا تھا کہ ’’ملزم پر سنگین الزامات عائد ہیں، اور اس وقت یہ نہیں کہا جا سکتا کہ الزامات سچ ہیں یا جھوٹ، کیونکہ کافی گواہوں کے بیان باقی ہیں۔ یہ بھی خدشات ہیں کہ اگر اس کو ضمانت پر چھوڑا گیا تو وہ گواہوں کو متاثر کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔‘‘