مرکز کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملوں میں تیزی سے اضافے کے پيش نظر جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے پیر کے روز خطے کی تمام عدالتوں میں سماعت آن لائن کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔
جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق 'پورے ملک اور خاص طور پر مرکز کے زیر انتظام لداخ اور جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں اچانک اضافے کے پیش نظر رواں برس فروری مہینے کی تین تاریخ کو خطے کی تمام عدالتوں میں فیزیکل سماعت کی بحالی کے حوالے سے جاری کیے گئی حکمنامے کو التوا میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے'۔