سری نگر:سانبہ میں ٹنل کو دریافت کرنے اور ایل او سی پر ڈرون سرگرمیوں کے پیش نظرلائن آف کنٹرول پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بی ایس ایف کے ذرائع نے بتایا کہ موجودہ سیکورٹی صورتحال اور انٹیلی جنس رپورٹس کے پیش نظر بارڈر سیکورٹی فورسز کو بین الاقوامی سرحد پر ہائی الرٹ پر رکھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشوار گزار راستوں کے باوجود بھی بی ایس ایف اہلکار سرحد پر خصوصی گشت کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ High alert issued on the Line of Control۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سرحد پر کڑی نگرانی و تسلط کو مزید مستحکم کرنے کے لئے فورسز اہلکاروں کو متحرک کردیا گیا ہے۔ بی ایس یف ذرائع کے مطابق سرحد پر مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر گزر رکھی جارہی ہے اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے کسی بھی ناموافق کوشش کو ناکام بنانے کے لئے فوجی، سی آر پی ایف اور پولیس کے ساتھ مشترکہ گشت بھی جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جموں میں بین الاقوامی سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکار سرحد پار سے جنگجوؤں کی طرف سے کی جانے والی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنا رہے ہیں اور اس دوران حالیہ ایام کے دوران اسلحہ وگولہ بارود کے علاوہ منشیات کی بڑی کھپ بھی ضبط کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔