جموں وکشمیر حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سفری تاریخ نہ چھپائیں۔ انہوں نے کہا کہ سفری تاریخ چھپانا جرم کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے پورے سماج کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'کنٹیکٹ ٹریسنگ ٹیموں کا کہنا ہے کہ مسلسل اپیلوں کے باوجود لوگ اب بھی اپنی سفری تاریخ چھپا رہے ہیں۔ سری نگر میں کل، جس جوڑے کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے، انہوں نے بھی اپنی غیر ملکی سفری تاریخ چھپائی تھی۔ یہ جرم ہے۔ برائے مہربانی نوٹ کریں کہ ایسا کرنے والے پورے سماج کو خطرے میں ڈال رہے ہیں'۔