اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں موسلا دھار بارش - موسم کی برفباری

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی کشمیر کے بالائی علاقوں میں موسم کی برفباری ہوئی ہے جبکہ گزشتہ شب سے ہی پورے خطے میں مسلسل بارش برس رہی ہے جس سے وادی کشمیر میں سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

کشمیر میں موسلا دھار بارش

By

Published : Nov 6, 2019, 8:08 PM IST

کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ، سونہ مرگ، پیر کی گلی، گریز، زوجیلا، کے علاوہ پیر کی گلی، دھوبی جن، اور کپوارہ کے بالائی علاقوں میں دوران شب ہی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے سبب پوری وادی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

کشمیر میں موسلا دھار بارش

کرگل، لداخ، لیہہ، گلمرگ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پورے خطے میں گزشتہ شب یعنی پانچ تاریخ سے ہی موسم خراب ہوا اور آٹھ تاریخ تک بارشوں کا سلسلہ چلتا رہے گا۔ اس دوران گلمرگ، سونہ مرگ، پیر کی گلی، کپوارہ وغیرہ کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری ہوگی جبکہ وادی میں بارش وقفے وقفے سے ہوتی رہے گی۔ محکمہ کی جانب سے اس ضمن میں صوبائی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا ہے ساتھ ہی مشاورت بھی جاری کی گئی ہے۔

محکمہ کے ڈپٹی ڈائیریکٹر محمد اقبال نے بتایا کہ موسم کے بارے میں محکمہ کی جانب سے پہلے ہی کشمیر، لیہہ اور لداخ کی انتظامیہ کو مشاورت جاری کی گئی ہے کہ پانچ تاریخ کی شب انہوں نے بتایا کہ رواں موسم میں بارش اور برفباری عام ہے اور اس میں سردی کی شدت میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔

سردی میں اضافے سے اکثر لوگ گھروں میں ہی بیٹھنے کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ گرم ملبوسات کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ تاہم کئی علاقوں میں ابھی تک درختوں سے سیب نہیں توڑے گئے ہیں اور موسم مزید خراب ہونے کی صورت میں انہیں نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی نومبر کے پہلے ہفتے میں برفباری ہوئی تھی جس کی وجہ سے میوہ باغات خصوصا سیب کے درختوں کو شدید نقصان ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details